بے چین بہاروں میں
Poet: Qateel Shafai By: Shazia Hafeez, Attockبے چین بہاروں میں کیا کیا ہے جان کی خوشبو آتی ہے
جو پھول مہکتا ہے اس سے طوفان کی خوشبو آتی ہے
کل رات دکھا کے خواب قرب سو سیج کو سونا چھوڑ گیا
ہر سلوٹ سے پھر آج اسی مہماں کی خوشبو آتی ہے
تلقین عبادت کی ہے مجھے یوں تیری مقدس آنکھوں نے
مندر کے دریچوں سے جیسے لبوں کی خوشبو آتی ہے
کچھ اور بھی سانس لینے پر مجبور سا میں ہو جاتا ہوں
جب اتنے بڑے جنگل میں کسی انسان کی خوشبو آتی ہے
More General Poetry






