تاثیر ہے تیری نگاہوں میں

Poet: Lahor By: UA, Lahore

جادو اثر تاثیر ہے تیری نگاہوں میں
رہتی میری تصویر ہے تیری نگاہوں میں

بےساختہ میرے قدم تیری طرف بڑھتے رہے
جیسے میری تقدیر ہے تیری نگاہوں میں

غیر ارادی طور پہ ہم ایسے روبرو ہوئے
کھینچے کوئی زنجیر ہے تیری نگاہوں میں

پیہم تمہاری کھوج میں اضطراب دل و نگاہ
جیسے کوئی تدبیر ہو تیری نگاہوں میں

عظمٰمی کو بھی کہنا پڑا تیری نگاہیں دیکھ کر
تاثیر یہ تاثیر ہی تیری نگاہوں میں

 

Rate it:
Views: 757
27 Nov, 2008