تاخیر سے آنے کا سبب مصروفیت

Poet: UA By: UA, Lahore

بھول جانے کا سبب مصروفیت
دیر سے آنے کا سبب مصروفیت

آتے آتے بھی آنے میں دیر لگی
تاخیر سے آنے کا سبب مصروفیت

عجلت بازی بھی تو کام نہیں آئی
دیر ہو جانے کا سبب مصروفیت

تخلیق مکمل ہو جاتی بر وقت مگر
تکمیل نہیں پانے کا سبب مصروفیت

تصویر مکمل ہو جاتی عظمٰی لیکن
ادھوری رہ جانے کا سبب مصروفیت

Rate it:
Views: 881
18 Feb, 2013