تار دل کا
Poet: UA By: UA, Lahoreکہاں سے لائیں قرار دل کا
کسے سنائیں یہ حال دل کا
بجھے بجھے ہیں سبھی نظارے
نظر میں اترا غبار دل کا
کیوں بھول بیٹھا ہے مسکرانا
کہاں گیا وہ جمال دل کا
یہ آئینہ کبھی نہ ٹوٹے گا
بدل گیا کیوں خیال دل کا
مجھے اندھیروں میں راہ دکھا کر
کیوں بجھ گیا ہے مینار دل کا
کوئی بتائے کہاں سے لائیں
کوئی مسیحا بیمار دل کا
کمی نہیں عظمٰی دلبروں کی
کوئی تو جوڑے گا تار دل کا
More General Poetry






