تب یاد بہت تم آتے ہو

Poet: Abdul Waheed(Muskan) By: Abdul Waheed(Muskan), Haripur

جب رات کی ناگن ڈستی ہے
نس نس میں زہر اُترتا ہے
جب چاند کی کرنیں تیزی سے
اِس دل کو چیڑ کے آتی ہے
جب آنکھ کے اندر ہی آنسو
زنجیروں میں بندھ جاتے ہیں
سب جزبوں پہ چھا جاتے ہیں
تب یاد بہت تم آتے ہو

جب درد کی جھانجر بجتی ہے
جب رقص غموں کا ہوتا ہے
خوابوں کی تال پہ سارے دکھ
وحشت کے ساز بجاتے ہیں
گاتے ہیں خواہش کی لے میں
مستی میں جھومتے جاتے ہیں
سب جزبوں پر چھا جاتے ہیں
تب یاد بہت تم آتے ہو

Rate it:
Views: 1010
09 Jan, 2011