تبصرہ جب بھی ہوا

Poet: گل زیب انجم By: گل زیب انجم, Dubai

تبصرہ جب بھی ہوا میرے حال پر
شرما خود ہی گئے اس سوال پر

باتوں باتوں میں بدل دیا موضوع گفتگو
حیران رہ گیا بزم کا ہر شخص اس کمال پر

مسل مسل کر ہاتھ مسل دیا سب کچھ
لکھا تھا جو بھی تنہائی میں اس رومال پر

دھڑکن سینے کی تو چھپا لی رکھ کر ہاتھ
پہرا مگر لگا نہ سکے گلے کے اس شال پر

ورفتگی محبت جب بھی دیکھی کسی کی
دے کر ہماری مثال شرما گے خود ہی اس مثال پر

Rate it:
Views: 399
23 May, 2014