Add Poetry

تتلیاں

Poet: Mian Wajid Ali By: Wajid Ali, Okara

 یہ اچھی اچھی پیاری پیاری تتلیاں
یہ نیلی نیلی اودی اودی کالی کالی تتلیاں
گنگنا رہی ہیں نغمے بہاروں کے گا رہی ہیں
کیسے خوشی سے جھوم رہی ہیں
ادھر سے ادھر گھوم رہی ہیں
سامنے سوکھی شاخ پہ بیٹھا اداس بلبل
بہار کے جانے کا غم لئے سوچ رہا ہے
جاڑے کے دنوں میں
یہ معصوم تتلیاں کیا کریں گی
یہ پھولوں سے جدائی کا غم نہ سہہ پائیں گی
یہ مر جائیں گی یہ مر جائیں گی
ایسے میں میں کیا کرسکتا ہوں
سوائے اس کے کہ ان کو تسلی دوں
بہار کے آنے کی خوشخبری دوں
پھر سے بہار آئے گی پھر سے پھول کھلیں گے
خوشی سے گنگنانے کیلئے پیار کے نغمے گانے کیلئے

Rate it:
Views: 382
03 Nov, 2013
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets