تجھ سے مل کر

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

تجھ سے مل میرے چہرے پہ آجالے آئے
دوستوں کو مرے منظر یہ گوارانہ ہوا
اپنے چہروں کی سیاہی سے جو اظہار کیا
چپ رہو تم۔ کہ سبھی بول پڑیں گے اب کے
میں جو ہوں،ان کے سوالوں کا ہدف
وہ پڑھیں گے رخ زیبا کی سبھی تحریریں
جن کا کردار ہے فرعون کی مانند، تو وہ
غرق ہوں گے یہ سمندر میں حسد کے اک دن

Rate it:
Views: 437
17 Feb, 2016