کچھ ایسی کسک ہے،کچھ ایسی مہک ہے
ہے ایسی مجھے جستجو کہ کہوں کیا
تمہیں دیکھنے کی تمنا ہے دل میں
میں تنہائی میں بے سبب مسکرادوں
میں محسوس کرتی ہوں آہٹ تمہاری
آبھرتا ہے رخ پر مرے اک تبسم
کوئی تو سمجھ جائے احساس میرا
کہاں تم ہو ہمدم،کہ تم ہی تو میری
حیاتِ فسردہ کی روشن تمنا
تمہیں دیکھنے کی تمنا ہے دل میں