تجھے رب سے ہے مانگا میں نے
Poet: Sheikh Huma Ali By: Sheikh Huma Ali, Karachiاتنی شدت سے تجھے رب سے ہے مانگا میں نے
روز محشر کوئی جیون کو دوبارہ مانگے
یا اماوس میں کوئی نور کا دھارا مانگے
اتنی شدت سے تجھے رب سے ہے مانگا میں نے
میرے دامن میں تیرے پیار کے موتی بھر دے
تیرے جیون کو سدا نام وہ میرے کر دے
اتنی شدت سے تجھے رب سے ہے مانگا میں نے
جیسے طوفان میں نیاء ہو کنارا مانگے
جیسے محتاج کوئی رب سےسہارا مانگے
اتنی شدت سے تجھے رب سے ہے مانگا میں نے
More Love / Romantic Poetry
غزل آنکھوں پہ کھلے حسنِ شفق فام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
Qamar Aasi







