Add Poetry

تجھے چاہنے کی سزا مل رہی ہے

Poet: Kamal Hussain Balti By: Kamal Hussain Balti, muslim colony bari imam islamabad

تجھے چاہنے کی سزا مل رہی ہے
یہ کیسے تو مجھ سے وفا کر رہی ہے

کر کے میرے سنگ جینے کے وعدے
کیسے اور کی تو سدا بن رہی ہے

کسی نے کہا تھا کبھی مجھ سے پیارے
تو مرتا ہے اُس پہ وہ کیا کر رہی ہے

ابھی بھی وقت ہے سدھر جا سدھر جا
وہ تجھ سے سراسر دغا کر رہی ہے

نہیں رکھ تو اُمید اُس سے وفا کی
تیرے ساتھ وہ تو برا کر رہی ہے

میں مانا نہ اُس وقت باتوں کو اُس کی
بتا بے وفا یہ تو کیا کر رہی ہے

ہمیشہ سے چاہا صرف تم کو میں نے
بتا کس جرم کی سزا دے رہی ہے

میں چاہتا تھا دوں بد دعا تم کو لیکن
نہ جانے یہ دل کیوں دعا دے رہی ہے

Rate it:
Views: 500
31 Jan, 2009
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets