تجھے ڈھونڈہ لیا
Poet: Nasir Ali By: Nasir Ali, Islamabadدونوں ہاتھوں کی لکیروں میں تجھے ڈھونڈ لیا
زندگی کے سفر میں بھی تجھے ہی ڈھونڈ لیا
دھنک کے رنگوں میں پھر بارش کی بوندوں میں
اپنے پل پل میں بھی تجھے ہی ڈھونڈ لیا
وہ تیرا چلنا وہ تیرا ہنسنا میں نے
لاکھ چہروں میں تجھے ہی ڈھونڈ لیا
رات سوتے ہوئے بھی سپنوں میں
میں نے جانم تجھے ہی ڈھونڈ لیا
پھر خیالوں میں بنا کر ملکہ تجھ کو
روز و شب تجھے ہی ڈھونڈ لیا
کوئی ناصر کا مرض اب کیا سمجھے
دل کی دھڑکن میں تجھے ہی ڈھونڈ لیا
More Love / Romantic Poetry






