Add Poetry

تحرک اُبھرتے اُبھرتے تحریک بنے گی تم دیکھو گے

Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithi

تحرک اُبھرتے اُبھرتے تحریک بنے گی تم دیکھو گے
درد سہلانے کی کلا چیخ بنے گی تم دیکھو گے

جوش، جنبش اور آواز بلاقید ہیں یہاں
یونہی ہر منزل نزدیک بنے گی تم دیکھو گے

اچھا لگنے لگتا ہے سبھی رغبت کی حدوں میں
بکھرے ہمسائے تو راہ غریب بنے گی تم دیکھو گے

تحسین ڈھونڈنے سے موافقت نہیں ملتی کہیں
عمل کی اُبھار خود تعریب بنے گی تم دیکھو گے

سہارے تو ہیں مگر خودی کو سنبھال کر رکھو
گری یہ مختیاری کبھی بیکھ بنے گی تم دیکھو گے

زندگی جیء لیں گے موت کی وحدت میں سنتوشؔ
حوصلے کہتے ہیں کہ تاریخ بنے گی تم دیکھو گے

 

Rate it:
Views: 288
03 Feb, 2011
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets