تحریک دیتے ہیں
Poet: UA By: UA, Lahoreبے ہوش رہ کر ہوش کی تحریک دیتے ہیں
کیا خوب ہیں جو خوب کی تحریک دیتے ہیں
اب چشم پوش اور مہر بہ لب لوگ ہمیں بھی
بول کے لب آزاد ہیں یہ تحریک دیتے ہیں
بے جاں وجود پرسکون روح میں سمٹے
کچھ پیکر خاکی ہمیں تحریک دیتے ہیں
کانوں میں روئی کی انگلیاں ٹھونسنے کے بعد
کچھ سننے سنانے کی تحریک دیتے ہیں
عظمٰی ہمارے شہر کے یہ سیدھے سادے لوگ
تحریک کو تحریک کی تحریک دیتے ہیں
More General Poetry








