تخلیقات کیونکر عمل میں آئیں
Poet: UA By: UA, Lahoreتخلیقات کیونکر عمل میں آئیں
تحقیق کی سہولت نہ ملے
مشاہدے کی مہلت نہ ملے
تجربات کے لئے وقت نہ ملے
الفاظ گم ہو جائیں
خیال محو ہو جائیں
تخلیقات یوں عمل میں آئیں
تحقیق کی سہولت ہو
مشاہدے کی مہلت ہو
تجربات کا وقت ہو
الفاظ ذہن میں اتریں
خیال باندھے جائیں
خیال ذہن میں اتریں
الفاظ تراشے جائیں
شدت اور جدت سے
تخلیقات عمل میں آئیں
More General Poetry






