Add Poetry

ترچھی نگاہ

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, Birmingham

ایک بار کسی نے دیکھا تھا ترچھی نگاہ سے
کچھ نظر نہیں آتا پچھلے چھ ماہ سے

کسی حسیں چہرے کی سمت دیکھتے نہیں کبھی
ہم لوگ تو ڈرتے رہتے ہیں گناہ سے

شادی شدہ لوگوں کی حالت دیکھ کر
اب کنوارے ڈرنے لگے ہیں شادی بیاہ سے

اقرار کے بدلے انکار ہی ملا ہے
پہلی بار دل مانگا تھا بڑی چاہ سے

کئی دنوں سے جس کے انتظار میں بیٹھے ہیں
وہ شخص اب گزرتا نہیں اس راہ سے

Rate it:
Views: 446
11 Feb, 2011
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets