ترے بحرِ محبت میں مَیں خود کو غرق کرلوں گا

Poetخلیلی قاسمی Submitted byخلیلی قاسمی
Text size

ترے بحرِ محبت میں مَیں خود کو غرق کرلوں گا
تھپیڑوں کے سوا اب روئے ساحل میں نہ دیکھوں گا

حریمِ حسن ہو تیری، جبینِ عشق ہو میری
نیازِ عاشقی میں پھر مَیں اپنی جان دے دوں گا

محبت کی اتھہ گہرائیاں ہوں گی مری منزل
میں داغِ بے وفائی عشق کے چہرے سے دھل دوں گا
 

Related tags on Parveen Shakir poetry

Copied