تشنه حسرتیں
Poet: Sandal Sherzad By: Sandal Sherzad, Chakwalکن تشنگیوں کے عذاب تحریر کروں
آشفته سروں کے آشفته حالوں پر
پلٹ کر اوراق کتاب زیست کے
محبتوں کے نفرتوں کے رتجگوں کے
صدیوں سےرقم درد کی تفسیر لکھوں
اس درد کی تفسیر, میں لکھوں کیونکر
جس درد سے منور هے روح میری
کهتا هے میرا چاره گر تمهیں کیا معلوم
ھوؤے هے درد کیا-کهو بجا کھتے هو
سراپا درد هو وجود جسکا وه کیا درد کو جانے
کیا تم جان پاؤ کس درد سے روشن هے خاک میری
کن تشنگیوں کے کس صورت عزاب تحریر کروں
زیست میری اک دزدیده کتاب هے
کیا کرو گے رقم اسکے اوراق په
کیا کرو گے اسے کھول کر
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad