تشنگی کیوں رہے روح پیاسی کیوں رہے
Poet: UA By: UA, Lahoreتشنگی کیوں رہے روح پیاسی کیوں رہے
گر دل کی لگن خاص ہو دل لگی کیوں رہے
دین اور دنیا دونوں ساتھ ساتھ ہی چلیں
دونوں معاملات میں کوئی دوری کیوں رہے
سارے معاملات میں اخلاص لازم ہے فقط
کیوں ریا کاری رہے کوئی خامی کیوں رہے
تکمیلِ بشر کے لئے روح و بدن کے درمیاں
کوئی کمی کیوں رہے ذات ادھوری کیوں رہے
جو کلام بھی کرو عظمٰی وثوق سے کرو
خیال کے بیان میں بے یقینی کیوں رہے
More General Poetry






