Add Poetry

تصور سے نہاں ہوتی نہیں ہُوں

Poet: Aisha Baig Aashi By: Aisha Baig Aashi, karachi

تصور سے نہاں ہوتی نہیں ہُوں
نگاہوں پر عیاں ہوتی نہیں ہُوں

جہاں ہوتی ہُوں واں ہوتی نہیں ہُوں
میں ہوتی ہُوں جہاں ہوتی نہیں ہُوں

فسانوں کو بیاں کرنا ہے آساں
حقیقت ہُوں بیاں ہوتی نہیں ہوں

تمہاری سانس دھڑکن اور نظر میں
ذرا دیکھو کہاں ہوتی نہیں ہوں

تجھے آسانیاں دینے کی خاطر
سراپا امتحاں ہوتی نہیں ہوں

بکھر کے ٹوٹ جانا ہے زمیں پر
تبھی تو کہکشاں ہوتی نہیں ہُوں

نہ روکُوں میں ہوا کے تازہ جھونکے
فصیلِ آشیاں ہوتی نہیں ہُوں

ترے ہونٹوں پہ رہنا آرزو ہے
مگر میں داستاں ہوتی نہیں ہُوں

مکمل دھوپ یا سایہ مکمل
میں ان کے درمیاں ہوتی نہیں ہُوں

فلک چیرے ہیں میری وحشتوں نے
میں زیرِ آسماں ہوتی نہیں ہوں

کنارے ساتھ ہی رکھتی ہُوں عاشی
میں بحرِ بے کراں ہوتی نہیں ہُوں

Rate it:
Views: 277
13 Mar, 2013
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets