Add Poetry

تعصب ہمیں توڑ رہا ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

تعصب ہمیں توڑ رہا ہے
اپنے دیس کو توڑ پھوڑ رہا ہے
اتفاق میں برکت ہے
متفق رہنا قوت ہے
سندھ بلوچی پنجابی پٹھان
ہم سب سے ہے پاکستان
سارے صوبے سارے علاقے
سارے زبانیں سارے لبادے
سب اپنی پہچان ہیں
سندھی ہوں سرحدی ہوں
پنجابی یا پٹھان ہیں
سب ہی پاکستان ہیں
سب سے وطن کی شان ہے
سب پاکستان کی جان ہیں
پکستان ہماری شان پاکستان
اپنی پہچان پاکستان ہماری جان ہے
لیکن افسوس صد افسوس کے ہمیں
تعصب میں توڑ رہا ہے
اپنے دیس کو توڑ پھوڑ رہا ہے
اپنا ہنسنا رونا سانجھا
دکھ سکھ پانا کھونا سانجھا
پیار محبت سے رہنا ہے
ہنسی مذاق کو بھی سہنا ہے
مذاق اڑانا اور بات ہے
مذاق کرنا اور بات ہے
مذاق اڑانا ٹھیک نہیں
لیکن اپنوں سے اپنوں کے
کئے مذاق کو نہ سہہ پانا
لڑنے کو بازو چڑھانا
ہنسی مذاق پہ بگڑ جانا
غصہ کرنا تاؤ کھانا
یہ بھی کوئی بات ہے
چھوٹی چھوٹی باتوں پہ
نکتے پہ نکتہ اٹھانا
یہ بھی کوئی بات ہے
تیرا میرا میرا تیرا
تو تو ہے اور میں میں ہہوں
کرے کر کے جھگڑا پڑھانا
یہ ہی تو ہے تعصب پھیلانا
آؤ پیار کی بولی بولیں
جھگڑا چھوڑیں سب سنگ ہولیں
مان لیں اس کہاوت کو
جان لیں اس حقیقت کو
تعصب میں توڑ رہا ہے
اپنے دیس کو توڑ پھوڑ رہا ہے
 

Rate it:
Views: 617
20 May, 2012
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets