تعلق توڑتا ہوں تو مکمل توڑ دیتا ہوں

Poet: unknown By: samreen mughal, karachi

تعلق تو ڑتا ہوں تو مکمل توڑ د یتا ہوں
جسے میں چھوڑ د یتا ہوں تو مکمل چھو ڑ دیتا ہوں

محبت ہو کہ نفرت ہو بھر رہتا ہوں شد ت سے
جد ھر سے آ ئے یہ دریا ادھر ہی موڑ دیتا ہوں

یقیں رکھتا نہیں ہوں میں کسی کچے تعلق ہر
جو د ھا گہ ٹوٹنے والا ہو اسکو توڑ دیتا ہوں

میر ے د یکھے ہو ئے سپنے کہیں لہر یں نہ لے جا ئیں
گھر و ندے ر یت کے تعمیر کر کےچھوڑ د یتا ہوں

عد یم ا ب تک وہ ہی بچپن وہ ہی تخر یب کا ری ہے
قفس کو تو ڑ دیتا ہوں،پر ندے چھوڑ د یتا ہوں

Rate it:
Views: 2781
13 Dec, 2012
More Sad Poetry
" اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے " اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے،
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بَڑی حَسرَت سے رَستوں پر نِگاہیں ، مُنتظر رَہتی ہیں ہر لَمحہ،
جِسے آنا بہت ہوتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کئی خوابوں کی شاخوں پر ، تمناؤں کے پتے جھُولتے رَہتے،
مگر دِل کا مُقَدَّر دیکھیے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کبھی جس کے لیے ہم نے دُعاؤں میں ، چراغ اَکثر جَلائے تھے،
وُہی قِسمت کا لِکھا تھا کہ ، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کِسی کے ہِجر میں آنکھوں نے ، بَرسوں جاگ کر راتیں گُزاری ہیں،
مگر جَب وَقت مِلتا ہے تو وہ ، مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بہت سے لوگ آتے ہیں، تَعلق جوڑتے ہیں، ساتھ دیتے ہیں،
مگر جو جان سے پیارا ہو، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
یہ دُنیا دَرد والوں کی صَدا سُنتی نہیں، سَمجھو زَمانے کو،
جسے دِل سَچ سے چاہتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کہے مظہرؔ یَہی قِسمت ہمیں ، ہر موڑ پر رُلوا کے ہَنستی ہے،
جِسے ہم عُمر بھَر چاہیں، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
MAZHAR IQBAL GONDAL