Add Poetry

تم بھی بھول جاؤ گے

Poet: UA By: UA, Lahore

ابھی تو یہ کہتے ہو مجھ سے
مجھ کو نہ بھول پاؤ گے
مجھ سے جدا ہونے کے بعد
میرے اپنے ساتھ کی
ہر اک بات دہراؤ گے
اپنی میری باتوں کا
اپنی میری یادوں کا
ہمیشہ ساتھ نبھاؤ گے
کچھ بھی نہ بھول پاؤ گے
لیکن ایسا ممکن ہونا
شاید کہ ناممکن ہو
یہ وقت گزر جانے کے بعد
مجھ سے بچھڑ جانے کے بعد
اندگی کے معاملات میں
تم بھی الجھ جاؤ گے
کچھ یاد نہیں رکھ پاؤ گے
سب کچھ بھول جاؤ گے
اپنی میری ہر اک بات
میرا اور اپنا ساتھ
میں بھی بھول جاؤں شاید
تم بھی بھول جاؤ گے
ہاں تم بھی بھول جاؤ گے

Rate it:
Views: 348
18 Mar, 2014
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets