تم جانتے ہو

Poet: UA By: UA, Lahore

میری آنکھوں میں تمہاری صورت عیاں ہے
میری سماعتوں میں تمہاری بازگشت
میرے دل میں تمہاری تصویر نہاں ہے
میری دھڑکن تمہیں سنتی
میری روح تمہیں محسوس کرتی ہے
لیکن یہ وجود میرا وجود
اس سب کے باوجود
اس میں ایک خلا ہے
یہ نامکمل ادھورا سا ہے
کیوں۔۔۔؟ تم جانتے ہو

Rate it:
Views: 610
12 Oct, 2008