تم ذکر مصطفىٰ کی بات کرتی ہو
کیا محمد کے 'م' کو بھی بیاں کر سکتی ہو
جس نے طائف کے بازاروں میں لہو اپنا بہایا ہے
کیا ان لہو کے قطروں کو بیاں کر سکتی ہو
جس نے دین کی خاطر خود کو لٹایا ہے
کیا اس محبوب کی محبت کو بیاں کر سکتی ہو
لفظوں کو جوڑ کر تم نعت مصطفىٰ تو پڑھتی ہو
کیا اس ہستی کو لفظوں میں بیان کر سکتی ہو
اس نادان عقل سے ماورا ان کی ہستی ہے
کیا محبوب خداوند کو بیاں کر سکتی ہو
یاد مصطفىٰ میں آنکھ سے جو بہتے رہے آنسوؤں
کیا ان آنسوؤں سے تم اپنی محبت بیاں کر سکتی
تم ذکر مصطفىٰ کی بات کرتی ہو
کیا محمد کے 'م' کو بھی بیاں کر سکتی ہو