تم سے مِلوں یا نہ مِل پاؤں

Poet: UA By: UA, Lahore

تم سے ملوں یا نہ مل پاؤں
لیکن تم سے یہ کہنا ہے
جدائی کا دکھ سہنا ہے
مجھے اکیلے رہنا ہے

چاہے اپنے دیس میں رہو
یا پردیس میں جا کے بسو
جدائی کا دکھ سہنا ہے
مجھے اکیلے رہنا ہے

دوستیوں محبتوں کی
دل کے سارے رشتوں کی
بیتی یادوں کے لمحوں کو
سینے سے لگائے رہنا ہے
مجھے اکیلے رہنا ہے

ملنا ہے اور بچھڑ جانا ہے
اور مل کے بچھڑ جانے کا
صدمہ دل پہ سہنا ہے
مجھے اکیلے رہنا ہے
جدائی کا دکھ سہنا ہے

تم سے ملوں یا نہ مل پاؤں
لیکن تم سے یہ کہنا ہے
جدائی کا دکھ سہنا ہے
مجھے اکیلے رہنا ہے
 

Rate it:
Views: 443
06 Sep, 2012