تم سے ملوں یا نہ مل پاؤں
لیکن تم سے یہ کہنا تھا
اپنے پیارے دیس میں رہو
یا پردیس میں جا کے رہو
جدائی کا دکھ سہنا ہے
مجھے اکیلے رہنا تھا
دوستی کے محبت کے
اپنے ہر دل کے رشتوں کی
بیتے لمحوں کی یادوں کو
سینے سے لگائے رہنا ہے
لیکن تنہا رہنا ہے
ملنا ہے بچھڑنا ہے
مل کے پھر سے بچھڑنے کا
صدمہ دل پہ سہنا ہے
شاید تنہا رہنا ہے
تم سے ملوں یا نہ مل پاؤں
لیکن تم سے یہ کہنا تھا
اپنے پیارے دیس میں رہو
یا پردیس میں جا کے رہو
جدائی کا دکھ سہنا ہے
مجھے اکیلے رہنا تھا
مجھے اکیلے رہنا ہے