تم نے اَسے کھو دیا ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

تم کسے دھونڈتے ہوتم نے اسے کھو دیا ہے
تم جسے ڈھونڈتے ہو تم نے اسے کھو دیا ہے

وہ جو تمہاری جستجو میں اپنا آپ گنوا بیٹھا ہے
وہ جو تمہاری آرزو میں خود کو ہی مٹا بیٹھا ہے

تم سے بہت دور ہے وہ بہت رنجور ہے
روح بے سرور ہے جسم چَور چَور ہے

جو تمہاری یاد سے کسی لمحے غافل نہ تھا
وہ جسے تم نے کہا وہ تمہارے قابل نہ تھا

اس کا پتہ پوچھتے ہو تم نے جسے کھو دیا ہے
تم اسے کھوجتے ہو تم نے جسے کھو دیا ہے

تم کسے ڈھونڈتے ہو تم نے اسے کھو دیا ہے
تم جسے ڈھونڈتے ہو تم نے جسے کھو دیا ہے

Rate it:
Views: 1109
10 Jul, 2012