تم کب لوٹ کر آؤ گے
Poet: By: Noor Ul Hira Ziaee, karachiتم نے کہا تھا ساون میں آؤں گا
تیرے آنگن میں دل اتنا بے چین ہوا ہے
اب میرا معمول بنا ہے جب ساون کو تکتی ہوں
اس سے پوچھنے لگتی ہوں تم کب لوٹ کر آؤ گے
ہرایک لمحہ اسے یوں تو پاس دیکھتی ہوں
مگر میں خود کو اکثراداس دیکھتی ہوں
جتنے موسم آتے ہیں میرا دل تڑپاتے ہیں
جتنے پھول کھلتے ہیں تیری یاد دلاتے ہیں
جب پھولوں کو میں تکتی ہوں
ان سے پوچھنے لگتی ہوں تم کب لوٹ کر آؤ گے
More Sad Poetry







