تم کو دیکھا تو یاد آیا
Poet: UA By: UA, Lahoreتم کو دیکھا تو یاد آیا
پھر میرے دل نے دہرایا
وہ سب کچھ جو میں بھول گیا
نظروں میں پھر سے جھول گیا
کب کہاں کیسے اور کیا ہوا تھا
یاد آیا جو مجھے بھول گیا
تم کو دیکھا تھا اور کھونے لگا
میرا دل جب تمہارا ہونے لگا
جو کچھ کرنے آیا تھا
اپنی ہر کرنی بھول گیا
تیری نظروں میں قید ہوا
اپنی آزادی بھول گیا
صبح صبح بےتاب ہوا
باغوں میں چننے پھول گیا
اظہار وفا کرنے کے لئے
تیرے گھر لیکر پھول گیا
تیری آنکھوں میں یوں کھویا
اپنے گھر کا در بھول گیا
تم کو دیکھا تو یاد آیا
پھر میرے دل نے دہرایا
وہ سب کچھ جو میں بھول گیا
نظروں میں پھر سے جھول گیا
More General Poetry







