Add Poetry

تم کو کیا خبر جاناں

Poet: Sidra Subhan By: sidra subhan, Kohat

تم کو کیا خبر جاناں
ہجر کی کہانیاں کسطرح سے چلتی ہیں
ہم تمہیں بتاتے ہیں

زندگی کے ساحل پر
دل کا کورا کاغذ ہے
جس میں تم سے کہنے کی وہ تمام باتیں ہیں
جنکو پڑھتے ہی جاناں
تم نے لوٹ آنا ہے
لیکن میرے چار سو بے پناہ اندھیرا ہے
کالی لمبی راتوں میں بجلیاں چمکتی ہیں
تیز دھار آندھی ہے
مایوسی کے بادل جب آندھیوں سے ٹکرا کر
ٹوٹ کے برستے ہیں
کہکشاں لرزتے ہیں
سارے لفظ گیلے ہیں
اور نظم پانی کی لہروں میں یوں چلتی ہے
جیسے موت کہ منہ میں زندگی مچلتی ہے
جیسے وحشت جاں سے سانس رک کے چلتی ہے

اب تمہی بتاؤ نا
کوئی کیسے سمجھے گا
پانی پانی لفظوں کو
گیلی گیلی سوچوں کو
اور کون جانے گا
ہجر کی کہانی میں اس چھپی اذیت کو
درد کی پناہوں میں اس دبی محبت کو
تم بھی کیسے جانو گے
میرے گیلے لفظوں کو
ہجر کی کہانیاں اسطرح تو چلتی ہیں

Rate it:
Views: 856
18 Jul, 2017
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets