تم کوئی خواب ہو یا ہو کوئی حسین غزل
Poet: UA By: UA, Lahoreتم کوئی خواب ہو یا ہو کوئی حسین غزل
دیکھتے ہی تمہیں کہتے ہیں مہ جبین غزل
تیرے جلووں کا اثر ہے یہ میری جان غزل
کبھی میٹھی تو کبھی کہتے ہیں نمکین غزل
اب مجھے چھوڑ کے دیکھو کہیں نہیں جانا
کہ مجھے کہنا پڑے پھر کوئی غمگین غزل
ہمیں معلوم نہ تھا ہم سے یہ ہو جائے گا
خود بخود کہتے گئے ہم بھی آفرین غزل
ایسی نازک خیالی عظمٰی کہاں سے پائی
کہ ہوئی مہ جبین، حسین، نازنین غزل
More General Poetry






