تم کہو تو۔۔۔۔
Poet: UA By: UA, Lahoreتم کہو تو
 تم سے ایک بات کہوں
 
 کیا تمہیں میری
 ساری باتیں یاد ہیں
 جیسے مجھے تمہاری
 ساری باتیں یاد ہیں
 
 ہاں مجھے معلوم تھا 
 ایسا ہی ہو گا
 ہر بار کی طرح 
 خاموش رہو گے
 کچھ نہ کہو گے
 کیونکہ 
 تمہیں جھوٹ بولنا نہیں آتا
 کیونکہ 
 تمہیں دل توڑنا نہیں آتا
 
 تم کہو تو
 تم سے ایک بات کہوں
More General Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 