تم ہی نہیں دنیا میں شاعر بڑے اچھے
ہیں اور بھی جہاں میں سخنور بہت اچھے
انمول ہیں نایاب ہیں چاہو گے تو پا لو گے
بحر دہر میں گوہر ہیں کیا کیا کھرے سچے
آؤ کبھی دیکھو سہی اہل وفا کے روز و شب
افعال میں بھی پاؤ گے اقوال سے پکے
اہل قلم، اہل علم ،اہل وفا، اہل جہاں
کفار پہ چھا جائیں گے ایمان کے پکے
عظمٰی میرا ایمان ہے اہل ایمان نے
طاغوتی قوتوں کے کرنے ہیں دانت کھٹے