Add Poetry

تم یہ سمجھ لینا۔۔۔۔۔آسان ہو جائے گا

Poet: UA By: UA, Lahore

مجھے بَھول جانا تمہارے لئے آسان ہو جائے گا
میری یادوں سے پیچھا چھڑانا آسان ہو جائے گا

تم یہ سمجھ لینا کہ میں تمہارا کبھی تھا ہی نہیں
مجھے چھوڑ جانا تمہارے لئے آسان ہو جائے گا

تم یہ سمجھ لینا کہ میں نے تمہیں بَھلا دیا ہے
مجھے بھول جانا تمہارے لئےآسان ہو جائے گا

تم یہ سمجھ لینا کہ ہم تم سے کبھی ملے ہی نہ تھے
میری یادوں کا نہ آنا تمہارے لئے آسان ہو جائے گا

تم یہ سمجھ لینا کہ تم نے میرا ہاتھ کبھی تھاما نہ تھا
کسی اور کا ساتھ نبھانا تمہارے لئے آسان ہو جائے گا

تم یہ سمجھ لینا کہ تم نے محبت کا دعوٰی کیا ہی نہ تھا
سب وعدوں کا توڑ جانا تمہارے لئے آسان ہو جائے گا

تم یہ سمجھ لینا تم نے میری آنکھوں کو خواب دکھائے نہیں
میرے خوابوں کا محل گِرانا تمہارے لئے آسان ہو جائے گا

عظمٰی تم یہ سمجھ لینا تم نے کسی کا ساتھ چاہا نہ تھا
زندگی کا سفر تنہا بٰتانا تمہارے لئے آسان ہو جائے گا

مجھے بَھول جانا تمہارے لئے آسان ہو جائے گا
میری یادوں سے پیچھا چھڑانا آسان ہو جائے گا

Rate it:
Views: 369
04 Sep, 2012
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets