تمہارا کیا جاتا ہے؟

Poet: UA By: UA, Lahore

تمہارا کیا جاتا ہے

جب کوئی ہنستا ہے
جب کوئی مسکراتا ہے

کون اپنے دل میں
کتنے غم اٹھائے
کتنے درد چھپائے
جی رہا ہے
کوئی نہیں جانتا ہے
دنیا سے غم چھپانے کو
اپنا دل بہلانے کو
کوئی ہنستا ہے
مسکراتا ہے
مسکراہٹ میں
قہقہوں میں
اپنا ہر غم
دنیا والوں سے
اپنے آنسو چھپاتا ہے
ہنسنے دو مسکرانے دو
اپنا دل بہلانے دو
تو اے دنیا والو!

تمہارا کیا جاتا ہے
جب کوئی ہنستا ہے
جب کوئی مسکراتا ہے

تمہارا کیا جاتا ہے

Rate it:
Views: 355
29 Jan, 2020