Add Poetry

تمہارا یہ غم ہی مرے ساتھ رہ گیا ہے اگر

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملائیشیا

تھی دشمنی جسے کیسے بدل گیا ہے کوئی
ہمارے حصے کا زہر بی رہا ہے کوئی

میں ناگوار سی باتیں کروں ،مری توبہ
جو جھیل سکتی نہیں آپ کی صدا ہے کوئی

جدا ہوئے تھے قریب آ کے ہم سدا کے لیے
ملن کی پیار بھری رات سے جدا ہے کوئی

مرے مزاج کی دنیا نہیں ہے یہ دنیا
مجھے تو چاہئے دنیا سے جو جدا ہے کوئی

تمہارا یہ غم ہی مرے ساتھ رہ گیا ہے اگر
غموں کے کاٹے سے بچنے کی دوا ہے کوئی

ہوا کی طرح معلق رہی ہوں میں وشمہ
ملا نہیں اس دنیا میں جو مرا ہے کوئی

Rate it:
Views: 225
29 Dec, 2015
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets