تمہاری نظروں کا خمار
Poet: Mobeen Nisar By: Mobeen Nisar, Islamabadتمہاری نظروں کا خمار
جو مجھے چڑھ گیا تھا
برسوں ہونے کو آئے
آج بھی اترتا نہیں
رنگ تیرے پیرہن کا
نظر سے ڈھلتا نہیں
خوشبو تیری سانس میں رہتی
تیرے احساس سے رشتہ ٹوٹتا نہیں
دن میں خواب دیکھتا ہوں
اور رات جاگ کر ستارے
مگر تیرا ستارە
کہیں ملتا نہیں
More Sad Poetry






