تمہاری گلی میں آئے

Poet: UA By: UA, Lahore

تمہاری گلی میں آئے تمہیں مل نہ سکے ہم
تمہارے در تک پہنچے تمہیں پا نہ سکے ہم

تیرا بیاں سننے سے پہلے جان سے گئے ہم
تم بھی ہم سے کچھ کہتے محو انتظار رہے ہم

اس دل کی لگی سے خود بھی انجان رہے ہم
دل کی لگی تم سے چھپا کر بہت پچھتائے ہم

تم بے رخی کرتے رہو حد سے بھی زیادہ
لیکن تمہیں شام و وسحر چاہتے رہیں گے ہم

جیتے جی تمہاری چاہ نہ چھوڑیں گے ہم کبھی
اور مر کر بھی تمہیں کبھی نہ بھول پائیں گے ہم

ہم نے بہت کچھ کہہ دیا پر تم سمجھ نہ پائے
گر ہم سے تم کچھ کہتے اور نہ سمجھتے ہم

تخیل کے پرندے کو ذرا پرواز کرنے دو
پھر دیکھنا کہ کیسا تغزل کہیں گے ہم

Rate it:
Views: 947
11 Feb, 2009