تمہاری یاد کی خوشبو

Poet: UA By: UA, Lahore

میرے اطراف کو مہکائے تمہاری یاد کی خوشبو
جو پاس آئے تو نہ جائے تمہاری یاد کی خوشبو

میرے چہرے میرے رخسار میری چشمِ حیراں کو
مہکتے رنگ دے جائے تمہاری یاد کی خوشبو

میں خود حیران ہوتی ہوں تمہاری یاد میں کھو کر
مجھے تم سا بنا جائے تمہاری یاد کی خوشبو

زمیں سے آسماں تک کا سفر ہم ساتھ کرتے ہیں
کچھ ایسا سحر دے جائے تمہاری یاد کی خوشبو

میں خود کو ہلکا پھلکا سا بہت محسوس کرتی ہوں
تھپک کے جب سلا جائے تمہاری یاد کی خوشبو

کہاں گم ہو گئے سن کر تم اپنی یاد کے اعجاز
کرشمے کیا د۔کھا جائے تمہاری یاد کی خوشبو

میں تنہا ہو نہیں سکتی کبھی عظمٰی اکیلے میں
مجھے کچھ ایسا دے جائے تمہاری یاد کی خوشبو

Rate it:
Views: 714
11 Nov, 2013