Add Poetry

تمہارے ضبط کو کیوں اور آزماؤں گی

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملائیشیا

نہ پوچھ دیکھ کے کتنا ملال ہوتا ہے
کہ درد و غم پہ چہرہ ہی لال ہوتا ہے

تمہارے ضبط کو کیوں اور آزماؤں گی
تمہارے صبر کا ہمدم خیال ہوتا ہے

مری حیات میں اے رنگ بھرنے والے سن
مدام تجھ کو وفا کا سوال ہوتا ہے

ہمیں یہ ضد ہے کہ تجھ سے کبھی نہ مانگیں گے
تمہارے وصل کا منظر زوال ہوتا ہے

نہ جانے تیری کیسی وفا آشنائی ہے
یہ ہم پہ جو سدا ایسا زوال ہوتا ہے

پڑھا کرو اسے دل کی نگاہ سے ہر بار
تمہارے نام ہی اپنا کمال ہوتا ہے

مرے حواس پہ چھایا ہے کتنا سناٹا
نکلنا گھر سے اب اپنا محال ہوتا ہے

Rate it:
Views: 226
04 Dec, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets