تمہارے طور اپنانے لگے

Poet: UA By: UA, Lahore

بے بسی کی انتہا دیکھی تباہ ہونے کے بعد
ہجر کیا ہے کیا بتائیں ہم جدا ہونے کے بعد

تم کو پانے کی تمنا پیشتر نہ تھی ہمیں
یہ تمنا دل میں جاگی دور ہو جانے کے بع

روٹھے دل کو راضی کرنا کام یہ دشوار ہے
دل کو اندازہ ہوا خود سے خفا ہونے کے بعد

ہم تمہارے طور اپنانے لگے یہ سوچ کر
تم چلے آؤ گے میرے طور اپنانے کے بعد

Rate it:
Views: 486
04 Nov, 2008