تمہارے لئے

Poet: UA By: UA, Lahore

ہم تمہارے لئے ہر غم بھلائے بیٹھے ہیں
تمہیں اپنانے کی قسمیں اٹھائے بیٹھے ہیں

تم نے ہمیں ہماری وفا کو بھلا دیا مگر
ہم تمہارا نام لبوں پر سجائے بیٹھے ہیں

آکر میری تنہائیوں کب بزم سجا دو
ہم انتظار کی شمع جلائے بیٹھے ہیں

پاس دنیا داری ہے جو ہم تم سے دور رہے
لیکن ہم تم کو آنکھوں میں سجائے بیٹھے ہیں

تم کسی طرح بھی ہم سے دور نہیں جا سکتے
ہم تمہیں روح میں دل میں بسائے بیٹھے ہیں

اپنی ہر دعا میں ہم تم کو یاد رکھتے ہیں
تمہارے واسطے دامن پھیلائے بیٹھے ہیں

عظمی میرا وجود مجھ سے یوں اوجھل ہوا
تیرے خیال میں خود کو چھپائے بیٹھے ہیں

Rate it:
Views: 669
29 Jan, 2009