تمہارے نام کی غزل۔۔۔تمہارے نام کی طرح

Poet: UA By: UA, Lahore

تمہارے نام کی غزل
تمہارے نام کیطرح
سنہری دھوپ کیطرح
سہانی شام کیطرح

تمہیں دیکھوں
تمہیں سوچوں
تو سوچوں میں ابھرتی ہے
کسی الہام کی طرح
تمہارے نام کی غزل
تمہارے نام کیطرح

بہت سندر، بہت دلکش
بہت نازک، بہت حسیں
تصور میں سنورتی ہے
گلِ اندام کیطرح
تمہارے نام کی غزل
تمہارے نام کیطرح

رخ پہ رنگ بکھراتی ہے
روح کو مہکاتی ہے
ترو تازہ ہوا کے جھونکوں سی
یہ گنگناتی ہے
بہاروں میں کِھلنے والے
کسی گلفام کی طرح
تمہارے نام کی غزل
تمہارے نام کیطرح

میری تنہائی میں بالکل
تمہاری یاد کی طرح
اندھیری رات میں
ستاروں کی بارات کیطرح
مجھے منور کرتی ہے
ماہِ تمام کی طرح
تمہارے نام کی غزل
تمہارے نام کیطرح

سنہری دھوپ کیطرح
سہانی شام کی طرح
تمہارے نام کی غزل
تمہارے نام کی طرح
 

Rate it:
Views: 471
13 Aug, 2013