تمہیں اجازت ہے
Poet: وشال سندھ By: وشال سندھ, Matliتمہیں اجازت ہے
تم جاؤ مجھ سے دور
اپنی من پسند زندگی طرف
جہاں تمہیں بہت سی خوشیاں ملیں
مجھ سے زیادہ چاہنے والے ملیں
مگر جب بھی تمہیں لگے
ہجوم میں بھی تم اکیلے رہ گئے ہو
زندگی کی دوڑ میں تھک گئے ہو
اور اک کاندھا میسر ہو
تو تم لوٹ آنا
برسوں بعد بھی تم مجھے
ویسا ہی پاؤ گے
جیسا چھوڑ جاؤ گے
More Love / Romantic Poetry






