تمہیں پہچانتی ہوں میں

Poet: UA By: UA, Lahore

بس اتنا جانتی ہوں میں
تمہیں پہچانتی ہوں میں

مجھے اتنا ہی کافی ہے
کہ تم کو جانتی ہوں میں

چاہتوں کی اپنے سر پہ
ردا بس تانتی ہوں میں

محبت میرا مسلک ہے
یہ ہی گردانتی ہوں میں

خود سے لڑتی ہوں عظمٰی
پر امن و شانتی ہوں میں

Rate it:
Views: 628
16 Oct, 2012