تمہیں ہی پتہ ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

ہماری محبت کا جو بھی صلہ ہے
تمہی سے ملا ہے برا یا بھلا ہے

تمہی نے دکھائیں محبت کی راہیں
تمہی نے کہا پر خطر راستہ ہے

میرا ہاتھ تھامے میرے ساتھ آؤ
تمہی نے کہا تھا تمہیں یاد کیا ہے

اور اب کہہ رہے ہو مجھے چھوڑ جاؤ
الگ مجھ سے اپنا جہاں اک بساؤ

میں حیراں ہوں آخر یہ کیا ماجرا ہے
مجھے کیا خبر ہے تمہیں کیا ہوا ہے

تمہیں ہی خبر ہے تمہٰیں ہی پتہ ہے
یہ کیا ماجرا ہے یہ کیا معاملہ ہے

ہماری محبت کا جو بھی صلہ ہے
تمہی سے ملا ہے برا یا بھلا ہے

Rate it:
Views: 412
01 Jan, 2014