تنہا

Poet: UA By: UA, Lahore

بادل ہوا برسات ہے اور میں تنہا
کیسی سہانی رات ہے اور میں تنہا

جگنو ستارے دھنک گلرنگ تتلیاں
سب کے لئے سوغات ہے اور میں تنہا

آہنگ و رنگ نغممہء پرکیف خوش بیاں
کیا خوب یہ لمحات ہیں اور میں تنہا

Rate it:
Views: 746
26 Sep, 2008