Add Poetry

تو نے کیا نہیں تھا میرا انتظار تک

Poet: dr.zahid Sheikh By: Dr.Zahid Sheikh, Lahore Pakistan

اس سے وصال کے جو نہیں ہیں آثار تک
میرے دکھوں کا ہو نہ سکے گا شمار تک

شاید جدا نہ ہوتے کبھی زندگی میں ہم
تو نے کیا نہیں تھا مرا انتظار تک

نظریں ہٹیں نہ تجھ سے بڑی دور تک مری
لیکن تھا اختیار بھی ان کو غبار تک

اس کو تو پیار میں بھی رہا جیتنے کا شوق
تسکین اس کی ہو نہ سکی میری ہار تک

مشکل ہے مشکلات کو سہنا اے میرے دل
اب بے قرار رہنا پڑے گا قرا ر تک

ہر چیز میں فریب ہے ، ہر سو منافقت
مزہب و کاروبار و سیاست سے پیار تک

کاغذ کے پھول لے کے چمن کو سجائین آج
شاید کہ جی نہ پائیں زاہد بہار تک

Rate it:
Views: 528
18 Jan, 2013
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets