تو وحدہ لا شریک
Poet: UA By: UA, Lahoreنہیں تیری کوئی مثال نہیں تیرا کوئی شریک
اے خدائے ذوالجلال تو ہے وحدہ لاشریک
میری نظر بہت محدود تیرے نظارے لامحدود
میری بصارت بہت محدود تیری بصیرت لامحدود
میری دسترس بہت محدود تیری رسائی لا محدود
میری بساط بہت محدود تیرا مقام لا محدود
میری حدیں بہت محدود تیری حدود لامحدو
میرا جلوہ بہت محدود تیرا جمال لامحدود
نہیں تیری کوئی مثال نہ ہی تیرا کوئی شریک
اے خدائے ذوالجلال تو ہے وحدہ لاشریک
More General Poetry






